جشن آزادی معرکہ حق کی شاندارتقریب کا اہتمام
لاہور (آئی این پی)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جشن آزادی معرکہ حق کی شاندارتقریب کا اہتمام کیاگیا۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے سینکڑوں سٹارکھلاڑیوں ، افسران اور ملازمین کے ساتھ پرچم کشائی کی اور جشن آزادی کا کیک کاٹا،جشن آزادی کی تقریب میں اولمپئن منظورالحسن،ڈائریکٹر سپورٹس راناندیم انجم، ڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین، طارق خانزادہ ، یاسمین اختر،اسسٹنٹ ڈائریکٹربلال اکرم ، کمال الدین ، محی الدین،انڈوومنٹ فنڈ کے گولڈ میڈلسٹ کھلاڑیوں ،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے افسران اور ملازمین موجود تھے،جشن آزادی معرکہ حق کے موقع پرپاک فوج زندہ باداورپاکستان ہمیشہ زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم گونج اٹھا۔ڈی جی سپورٹس خضرافضال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے ،پوری قومی کو جشن آزادی کی مبارک باددیتا ہوں، پوری قوم افواج کے ساتھ ہے، آج ہم نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھلاڑی ،ہمارے ڈیپارنمنٹ کے افسران اور ملازمین اس شاندار تقریب میں شریک ہیں ،جشن آزادی کی مناسبت سے سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ہاکی اور کرکٹ کے نمائشی میچز کا بھی انعقاد کیا گیاہے،ہاکی میچ میں ہمارے سابق انٹرنیشنل اور نیشنل کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں،جشن آزادی فیملی فن ریس کا انعقاد بھی 23اگست کو کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بار جشن آزادی پہلے سے زیادہ جوش خروش سے منایا جارہاہے کیونکہ 2ماہ پہلے ہم نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کو شکست دی اس لئے ہم اس جشن آزادی پر معرکہ حق بھی منا رہے ہیں،میری دعا ہے پاکستان اسی طرح ترقی کرتا رہے۔خضرافضال چودھری نے ویٹرن کھلاڑیوں اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے درمیان ہاکی میچ کا افتتاح کیا، کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا اور گروپ فوٹوز بھی بنوائے ،ڈی جی سپورٹس پنجاب اور ڈائریکٹرسپورٹس رانا ندیم انجم نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی ہاکی ٹیم کی جانب سے میچ کھیلا اور ڈی جی سپورٹس پنجاب نے ایک گول بھی کیا،ویٹر ہاکی ٹیم میں سابق انٹرنیشنل ہاکی پلےئرز مسعود الرحمان ، قاسم خان اور عامر شیخ نے بھی میچ کھیلا، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونےوالے جشن آزادی ہاکی میچ سپورٹس بورڈ پنجاب نے ویٹرن الیون کو 3-2سے ہرادیا، جبکہ وومن ہاکی میں پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو 2-1سے شکست دے دی ،اسی طرح پنجاب سٹیڈیم میں سپورٹس بورڈ پنجاب اور ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس پنجاب کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا گیا جس میں سپورٹس بورڈ پنجاب نے 16رنز سے فتح حاصل کی،سپورٹس بورڈ پنجاب ٹیم نے 6اووز میں 7وکٹو ں پر 92بنائے جبکہ ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کی ٹیم 9وکٹو ں پر صرف76رنر ہی بنا سکی،سپورٹس بورڈ پنجاب ٹیم کی جانب سے مجاہد نے31رنز بنائے اور کاشف نے نے3کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔