علاقائی خبریں

عوامی رکشہ یونین کی جانب سے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد ریلی

لاہور (آئی این پی) عوامی رکشہ یونین کے زیر اہتمام یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد ریلی کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کی، جس میں سینکڑوں رکشہ ڈرائیوروں نے شرکت کرتے ہوئے ملک سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ریلی میں شریک ڈرائیوروں نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فضا ”پاکستان زندہ باد” اور ”پاک فوج زندہ باد” کے نعروں سے گونجتی رہی۔ شرکاءنے وطن کی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔چیئرمین مجید غوری نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کا دن ہمیں اس آزادی کی قدر کرنے کا پیغام دیتا ہے جو ہمارے بزرگوں نے بے مثال قربانیوں کے بعد حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے ملک کے دفاع کے لیے جس جذبے اور قربانی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، وہ پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی رکشہ یونین ہمیشہ ملکی سلامتی، قومی یکجہتی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے صفِ اول میں کردار ادا کرتی رہے گی۔ مجید غوری نے تمام رکشہ ڈرائیوروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی روزمرہ مصروفیات سے وقت نکال کر ریلی میں بھرپور شرکت کی اور جشنِ آزادی کو یادگار بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button