علاقائی خبریں
چنی گوٹھ :پی پی 248 کے دفتر میں پروقار تقریب کا انعقاد
چنی گوٹھ (ملک اختر سے) 14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے امیدواران چوہدری سعود مجید (این اے 165) اور چوہدری سعد مسعود (پی پی 248) کے دفتر میں ایک پروقار اور پرجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت سردار فہیم خان عباسی اور چوہدری طاہر جگا نے کی۔تقریب کا آغاز قومی ترانے اور پرچم کشائی سے ہوا، کیک کاٹا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ چنی گوٹھ کی فضا پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے۔اس موقع پر سردار فہیم خان عباسی نے یومِ آزادی کو قربانیوں کا دن قرار دیتے ہوئے نوجوانوں کو تعلیم اور قومی خدمت پر زور دیا۔تقریب میں مسلم لیگ ن کے کارکنان، نوجوانوں اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی، اور آخر میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔