علاقائی خبریں

قائداعظم ڈوثرنل پبلک اسکول میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد

گوجرانوالہ ۔15.اگست(۔ بیورورپورٹ ) پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر قائداعظم ڈوثرنل پبلک اسکول میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ و اساتذہ سے خطاب کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد سکول کے طلبہ نے ملی نغمے اور تقریریں پیش کر کے ماحول کو حب الوطنی کے جذبے سے معطر کر دیا۔
کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ 14 اگست ہمیں آزادی کی قدر، قربانیوں کی یاد اور ملک کی تعمیر و ترقی کے عزم کی تجدید کا دن یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ تعلیم، کردار سازی اور قومی یکجہتی کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کریں۔ کمشنر نے قائداعظم محمد علی جناح اور تحریکِ آزادی کے دیگر رہنماؤں کی جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمیں اپنے محسنوں کی قربانیوں کو یاد رکھنے کا پیغام دیتا ہے۔
انہوں نے طالبعلموں پر زور دیا کہ وہ محنت، ایمانداری اور نظم و ضبط کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں، کیونکہ مضبوط قومیں انہی اوصاف سے تشکیل پاتی ہیں۔ یہاں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ تقریب کے دوران بہترین تقدیر کے اوزار ہیں ننھے طالبعلم محمد متعال لطیف کو نقد پانچ ہزار روپے کا انعام دیا تتقریب سے قریب کے اختتام پر قومی ترانہ پڑھا گیا اور پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button