علاقائی خبریں

آواز پریس کلب کے آفس میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا

جلالپور بھٹیاں (فیصل شبیر)ملک بھر کی طرح جلالپور بھٹیاں میں بھی وطن عزیز کا 78 واں یوم آزادی مزہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا آواز پریس کلب کے آفس میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا جس میں آواز پریس کلب کے عہددران سمیت تمام ممبران نے شرکت کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آواز پریس کلب چوہدری اسامہ اظہر سیال نے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے یکجہتی اتحاد اور محبت کے ساتھ وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لیے عملی کردار ادا کیا جاۓ یہ دن ان لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے جنہوں نے آزادی کے لئیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راے شاھدعمران کھرل نائب صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی ہمیں اس دن کی یاد دلاتی ہے جب افواج پاکستان کے غیور سپاہیوں نے دشمن بھارت کے ہر ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button