علاقائی خبریں
پنجاب پولیس کے افسر کوستارہ امتیازکیلئے منتخب کر لیا گیا
لاہور( آئی این پی)پنجاب پولیس کے افسر کو ستارہ امتیازکیلئے منتخب کر لیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایس ایس پی اخترفاروق ستارہ امتیازکیلئے منتخب ہوئے، حکومت پاکستان نے ایس ایس پی اخترفاروق کومنتخب کیا۔انہیں اگلے سال 23مارچ کویوم پاکستان پرستارہ امتیازسے نوازاجائے گا، اخترفاروق ایس ایس پی ٹیلی کمیونی کیشن کے عہدے پرخدمات انجام دے رہے ہیں، اخترفاروق نے سی ٹی ڈی میں دوران تعیناتی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا۔