علاقائی خبریں

کارکنان عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیاں کر رہی ہے جس کے معاشرے پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ،یوم آزادی منانے کیلئے نکلنے والے پی ٹی آئی کے کارکنان حتیٰ کہ فیملیوں پر بھی تشدد کیا گیا جو قابل مذمت ہے ، پی ٹی آئی کے کارکنان عمران خان کے قانون و انصاف کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کیلئے جدوجہد کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں اور تشدد کے اوچھے ہتھکنڈو ں کے ذریعے انہیں اس سے ہٹایا نہیں جا سکتا۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پنجاب پولیس کے چند افسران ریاست کے ادارے کے طور پر فرائض سر انجام دینے کی بجائے ایک خاندان کے احکامات کی پاسداری میں لگے ہوئے ہیں ۔ بتایا جائے یوم آزادی کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے کس مقام پر پر تشدد مظاہرہ کیا ؟،انہیں قومی پرچموں کے ساتھ پی ٹی آئی کے پرچم اٹھانے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ ظلم اور جبر کی اس روایت سے جس قدر جلدی چھٹکارا پا لیا جائے یہ اتنا ہی بہتر ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button