علاقائی خبریں

پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن میں 78ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)ریجنل پٹرولنگ آفیسر سلیم خان نیازی نے قومی پرچم کشائی، کیک کاٹنے اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے14 اگست کا دن ہر سال اہلِ پاکستان کو اس جذبے کی یاد دلاتا ہے جس کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ پاکستان وجود میں آیا سپرنٹنڈنٹ آف پٹرولنگ پولیس سلیم خان نیازی
تفصیلات کے مطابق
پنجاب ہائی وے پٹرول کی جانب سے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر قومی پرچم کشائی کی پروقار تقریبات ریجنل آفس تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ آفیسر دفاتر اور پٹرولنگ پوسٹوں پر منعقد ہوئیں اس موقع پر کیک کاٹا گیا، سرکاری گاڑیوں پر سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں مزید برآں پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن کے اہلکاروں کے اُن بچوں کو نقد انعامات دیے گئے جنہوں نے میٹرک امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کی، تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔خطاب کرتے ہوئے سلیم خان نیازی نے کہا کہ تاریخِ عالم میں کچھ مہینے سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں اور پاکستان کی تاریخ میں اگست کا مہینہ انتہائی اہم ہے۔ مملکتِ خداداد کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہمیں علامہ اقبال کا شاہین بننا ہوگا اور دنیا کو یہ دکھانا ہوگا کہ ہم وہی قوم ہیں جس نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر پاکستان کے قیام کے خواب کو حقیقت بنایا اور دو قومی نظریے کو سچ ثابت کیا۔ آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور پاکستانی قوم کا حامی و ناصر ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button