علاقائی خبریں

بلاول بھٹو زرداری کو اعلی قومی اعزاز ملنا قابل فخر ہے‘ رانا جمیل منج

لاہور( آئی این پی)پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو انکی غیر معمولی سفارتی خدمات پر نشان امتیاز ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو اعلی قومی اعزاز ملنا قابل فخر ہے۔انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی خدمات کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے اعلی اعزاز نہ صرف ملک بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے بھی باعث فخر ہے،چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے امریکہ اور یورپ میں پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا۔بلاول بھٹو پہلے واحد نوجوان لیڈر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر سفارتی وفد کی کامیاب سربراہی کی۔بلاول بھٹونشان امتیاز کے حق دار تھے۔رانا جمیل منج نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کی نظریاتی،جغرافیائی اور خارجی سرحدوں کی حفاظت کی ہے۔فخر ہے کہ ہم اپنے نوجوان چیئرمین کی قیادت میں پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں۔اب وہ وقت دور نہیں جب بلاول بھٹو عوامی مینڈیٹ سے ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button