کرائمز

ملک نوید اقبال کی امن و امان کے قیام کے حوالہ سےامن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ

نارنگ منڈی: (اشفاق علی کھوکھر)ایس ایچ او تھانہ نارنگ ملک نوید اقبال اور سکیورٹی آفیسر آصف علی کی محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے حوالہ سےامن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ سرپرست اعلی چوہدری سخاوت علی ڈگرا کی سرپرستی میں امن کمیٹی میں شامل تمام مسالک , سول سوسائٹی اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے شرکت کی جس میں چیف آرگنائزر ملک محمد یوسف , چیئرمین سہیل محمود بٹ , صدر چوہدری صداقت علی ڈگرا , جنرل سیکرٹری میاں محمد معظم نواز , سیٹھ شاہد محمود , اعظم شفیق صابری , قاری الیاس شاہد , حافظ سلمان افتخار , شہباز احمد کڑھائی والے , اعظم علی باجوہ , ملک نصیر احمد , سید شمیم حیدر شاہ , تنویرشاہ , چوہدری اورنگزیب پنوں , یاسین بھٹی , حافظ سیف اللہ , ابتسام عاشق گجر نے شرکت کی امن کمیٹی نے قیام امن کیلئے پولیس اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ ہر طرح کا تعاون یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی جس پر ایس ایچ او ملک نوید نے امن کمیٹی میں شامل تمام مسالک , انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن کیلئے مسالک کا کردار انتہائی اہم ہے شرپسند عناصر پر گہری نظر رکھی جو فرقہ واریت پھیلائے گا اس کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا محرم الحرام میں پولیس اور سکیورٹی ادارے امن کمیٹی کے ساتھ مل کر امن وامان کی صورتحال قائم رکھیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button