کرائمز

تیزرفتاری پر کارروائی، مسافر وین تھانے میں بند، ڈرائیور گرفتار

بچیکی (بیورو رپورٹ)تیزرفتاری پر کارروائی، مسافر وین تھانے میں بند، ڈرائیور گرفتارتفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس بچیکی نے تیز رفتاری پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر وین کو تھانے میں بند کر دیا۔ آغا صہیب کی مدعیت میں وین ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ڈرائیور کی شناخت ظفر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور نے آبادی والے علاقے میں تیز رفتاری کا مظاہرہ کیا جس سے شہریوں کی جان کو خطرہ لاحق تھا۔ ٹریفک پولیس نے قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور وین کو تھانے میں بند کر دیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button