علاقائی خبریں

سید نوید حیدر شیرازی اورنوید احمد کاروشنی ہوم ٹرسٹ کا دورہ

گوجرانوالہ ( رانا عبدالغفار خاں ) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے روشنی ہوم ٹرسٹ کا دورہ گیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا انہوں نے انتظامیہ کے جذبہ خدمت انسانیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بے سہارا اور یتیم بچوں کی دیکھ بھال ہماری سب کی زمہ داری ہے تاکہ ایسے بچوں کو زندگی میں آگے بڑھنے، کامیاب زندگی گزارنے کے مواقع میسر آئیں اور وہ اپنی صلاحتیوں کو ملکی ترقی و خوشحالی میں صرف کرسکیں۔
دورہ کے موقع پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو روشنی ہومز انتظامیہ نے بتایا کہ فلاحی ادارے کے زیرکفالت سوبچے اور بچیاں ہیں جنہیں دس گھروں میں رہائش فراہم کی گئی ہے۔ عمر کے مطابق بچوں اور بچیوں کو رہائش دی گئی ہے اس کے علاوہ ان بچوں کی دیکھ بھال کیلئے 40 ممبران پر مشتمل سٹاف تعینات ہے۔ روشنی ہوم کے زیرکفالت بچوں کو ضلع کے بہترین تعلیمی اداروں میں تعلیم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں کھیل اور تفریح کی بھی سہولیات دی جارہی ہیں۔ روشنی ہوم ٹرسٹ یتیم بچوں کی پرورش کرتا ہےاور یہ بچے 24 گھنٹے انتظامیہ کے زیرنگرانی رہتے ہیں۔ ان بچوں کو معیاری کھانا، تعلیم اوررہائش مہیا کی جاتی ہے۔
روشنی ہومز کے یاسر وحید بٹ ریزیڈنٹ ڈائریکٹر ریاض ظفر اور سی ای او مس سائرہ نازنے کمشنر سید نوید حیدر شیرازی اورڈی سی نوید احمد کا روشنی ہومز وزٹ پر شکریہ ادا کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button