علاقائی خبریں

انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ کا کھاریاں کا دورہ

لاہور(آئی این پی)چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر)بابر علا¶الدین نے کھاریاں کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کی۔اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں اسٹاف آفیسر عبدالجبار بھٹی، ڈی ایس پی شاہد، ڈی ایس پی ذوالفقار، سی ای او ایجوکیشن یاسین خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں، ریسکیو انچارج، ایکس ای این آبپاشی، سی ای او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔چیئرپرسن نے کھاریاں میں جاری ترقیاتی منصوبوں، صفائی و نکاسی آب کے انتظامات، صحت، تعلیم، ٹریفک اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں عوامی مسائل کے حل اور سروس ڈیلیوری میں بہتری کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button