خاتون سے زیادتی کرنیوالے جعلی پیر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیاگیا
مکوآنہ (نامہ نگار ) فیصل آباد پولیس نے خاتون سے زیادتی کرنیوالے جعلی پیر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے عورت سے زیادتی اور دھمکیاں دینے والے جعلی پیر حمید اور اسکے ساتھی ملزم بلال کو گرفتار کرلیا۔ملزم حمید دم درود اور تعویز گنڈہ کا کام کرتا ہے۔رخسانہ بی بی تعویز کروانے گئی تو ملزم حمید نے زیادتی کا نشانہ بنایااور ساتھی ملزم نے ویڈیو بنائی۔ملزم بلال مسلح ہوکر سائل کے گھر داخل ہوا اور قانونی کاروائی کروانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ غلام محمد آباد راشد محمود نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان حمید اور بلال احمد کو گرفتار کیا۔تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔