کرائمز
فیصل آباد،گھریلو جھگڑا کے باعث 35سالہ شخص نے خودکشی کر لی
مکوآنہ(نامہ نگار )فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے کے باعث35 سالہ شخص نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ منصور آباد کے علاقہ 203 رب ملک پور میں گھریلو معاملات پر 35 سالہ شخص نے بیوی سے جھگڑا کے دوران خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔