خواتین کو ہراساں کرنا ،تشدد کا نشانہ بنانے والے 3ملزمان گرفتار
لاہور (نامہ نگار ) ریلویز پولیس لاہور نے موثر کارروائی کرکے ریلوے اسٹیشن نارنگ منڈی پر خواتین کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے والے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل ٹرین لاثانی ایکسپریس پر لاہور سے نارووال سفر کرنے والی خواتین کو ہراساں کیا، خواتین کے منع کرنے پر ملزمان نے نارنگ منڈی ریلوے اسٹیشن کے مقام پر ساتھیوں کو اکٹھا کرکے ان پر تشدد کیا، خواتین پر تشدد کرنے کا ویڈیو کلپ بھی منظر عام پر آیا، آئی جی ریلویز پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے احکامات جاری کئے ریلویز پولیس لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ریحان خالد، محمد خزیفہ اور محسن علی کو 2روز میں گرفتار کرلیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری، ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔