کرائمز
قابل اعتراض پارٹی کیس میں گرفتار تمام ملزمان عدالت سے رہا
لاہور (نامہ نگار ) عدالت نے نصیر آباد کے علاقے میں ہونے والی مبینہ قابل اعتراض پارٹی کیس میں گرفتار کیے گئے تمام افراد کو رہا کر دیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے سٹوڈیو مالک جانان سندھو سمیت 5افراد کو حراست میں لیا تھا۔گرفتار افراد میں ٹرانس جینڈر عشال اور عروج بھی شامل تھیں، جن پر پارٹی میں ڈانس کرنے کا الزام تھا۔دیگر ملزمان میں سٹوڈیو کا سویپر محمد علی اور سانڈ سسٹم فراہم کرنے والا شاہد شامل تھے۔پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔عدالت نے ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تمام گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔مزید تفتیش کے بعد کیس کی نوعیت اور قانونی پہلوں پر پیش رفت متوقع ہے۔