کرائمز

معمولی تلخ کلامی پر 14 سالہ لڑکے کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور (نامہ نگار ) بھاٹی گیٹ پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر 14سالہ لڑکے کو قتل کرنے والے ملزم تیمور کو گرفتار کر لیا۔بھاٹی گیٹ پولیس کے مطابق واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شفیق گھر سے سامان لینے نکلا تھا کہ اسکا محلے داروں سے جھگڑا ہو گیا، ملزمان چھری کے وار کر کے اسے قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ایس پی سٹی ڈویژن کا کہنا تھا کہ زخمی شفیق کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چند گھنٹے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم تیمور کو گرفتار کرنے کے بعد مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button