کرائمز
احمد علی کو فائرنگ کرکے قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار
لاہور/اسلام پورہ(رانا عاطف)ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر اپنے کزن احمد علی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،
انچارج انویسٹی گیشن اسلام پورہ محمد اختر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا،
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،
ملزم سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا، انچارج انویسٹی گیشن
ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا،
ملزم کو مضبوط چالان مرتب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن
شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہیں، ایس ایس پی محمد نوید
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان