کرائمز

کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

کراچی(نامہ نگار )شہر قائد میں ویسٹ زون پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غازی گوٹھ میں کامیاب چھاپہ مار کر اسٹریٹ کرائم میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان نے جولائی 2025 میں علیزہ فیکٹری کے قریب شہری کو اسلحے کے زور پر لوٹا تھا، جس میں انہوں نے 40 لاکھ روپے نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکل چھین لی تھی۔واردات کا مقدمہ تھانہ منگھوپیر میں درج ہے۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے تین غیر قانونی پستول، ایمونیشن، چھینے گئے موبائل فونز، نقد رقم اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔گرفتار ملزمان کی شناخت امن الدین، مجاہد احمد، محمد ارسلان، بادشاہ حسین اور غفران کے نام سے ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button