کرائمز

کمالیہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کمالیہ کی ہیلتھ کونسل کا اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کمالیہ کی ہیلتھ کونسل کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ میڈم اقرا ناصر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ جولائی 2025ء کے دوران ہسپتال میں کل 27,140 مریضوں نے رجوع کیا، جن میں 19116مریضوں کو آؤٹ ڈور میں علاج فراہم کیا گیا 8024 مریضوں کو ایمرجنسی میں طبی سہولیات فراہم کی گئیں 2620 مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا 680 مریضوں کے ڈائلیسز کیے گئے 53 مریض دل کے وارڈ میں داخل ہوئے 93 مریضوں کے سی سیکشن آپریشن کیے گئے 51 خواتین کی نارمل ڈلیوری کرائی گئی 43 مریضوں کی جنرل سرجری کی گئی اجلاس میں ہیلتھ کونسل نے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کے لیے مختلف تجاویز بھی زیرِ غور آئیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button