بی۔ اے۔ ناصرکا موٹروے سینٹرل- 2 زون کا دورہ
آئی جی موٹروے پولیس بی۔اے۔ناصرکی ملتان آمد اور مصروفیات شائستگی دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کو اپنی ڈیوٹی کا محوربنائیں
آئی جی موٹروے پولیس بی۔اے۔ناصرکی فیلڈ افسران کو ہدایت بلا امتیاز قانون کا نفاذاور روڈ یوزرز سے شائستگی پر ہر صورت عمل کیا جائے آئی جی موٹروے پولیس
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل بی۔ اے۔ ناصر نے موٹروے سینٹرل- 2 زون کا دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال گارڈ آف آنر کے ساتھ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے زونل آفس ملتان میں ایک پودا بھی لگایا، جو ماحولیاتی تحفظ کے لیے موٹروے پولیس کے عزم کی عکاسی کرتا ہے بعد ازاں آئی جی موٹروے پولیس نے ایک اجلاس عام منعقد کیا جس میں تمام رینکس کے فیلڈ افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ اجلاس عام میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سینٹرل ریجن سعد اختر بھروانہ اور ڈی آئی جی موٹروے سینٹرل-2 زون دار علی خان خٹک بھی شریک تھے، ۔ آئی جی موٹروے پولیس نے اپنے خطاب میں افسران کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے انہیں موٹر وے پولیس کی بنیادی اقدار یعنی شائستگی دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کو اپنی ڈیوٹی کا محور بنانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمارا مشن موٹروے اور ہائی ویز پر حفاظت کو فروغ دینا، بلا امتیاز قانون کا نفاذاور روڈ یوزرز شائستگی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ مدد فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی خدمات کے معیار کو نہ صرف برقرار رکھیں بلکہ اسے مزید بلندی تک لے جائیں تاکہ عوام کے لیے ایک مثالی سروس پیش کی جا سکے۔ آئی جی موٹروے پولیس نے افسران کو یقین دلایا کہ وہ ان کے غیر معمولی فرائض کی انجام دہی میں ہر قدم پر ان کے ساتھ ہیں اور ان کی محنت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں
انہوں نے واضح کیا کہ میرٹ اور شفافیت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ ہمارے ادارے کے وقار اور عوامی اعتماد کی بنیاد ہیں۔ آئی جی موٹروے پولیس نے نئے بھرتی ہونے والے جونیئر پٹرول افسران کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور انہیں ملک کے ایک عظیم اور معزز ادارے کا حصہ بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی انہوں نے نئے افسران سے کہا کہ وہ اپنی شاندار کارکردگی سے ثابت کریں کہ ان کا انتخاب انتہائی شفاف اور منصفانہ نظام کے ذریعے ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا طرز عمل اور پیشہ ورانہ کردار اس اعتماد کی عکاسی کرے گا بعد ازاں آئی جی موٹروے پولیس نے افسران و اہلکاران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کئےاجلاسِ عام کے بعد آئی جی موٹروے پولیس نے ایک اہم آپریشنل میٹنگ میں شرکت کی، جس میں ایڈیشنل آئی جی سعد اختر بھروانہ، ڈی آئی جی دار علی خان خٹک، موٹروے سینٹرل زون- 2کےسیکٹر کمانڈرز اور ڈی ایس پیز شریک تھے آئی جی موٹروے پولیس بی۔اے۔ ناصر نے سینٹرل زون کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں اسے مزید بہتر بنانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کارکردگی کے معیار کو اعلی سطح تک بلند کرنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں اور تمام افسران کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کے موٹروے پولیس کے نام کو مزید روشن کرنے کی تلقین کی۔