منشیات فروش عمار سمیت 02منشیات فروش گرفتار
گوجرانوالہ (20اگست 2025ء)سٹی پولیس آفیسر محمد ایازسلیم نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ۔انہی احکامات کے پیش نظرایس پی صدرڈویژن شاہد نواز وڑائچ کی ہدایت پر ایس ڈی پی اونوشہرہ ورکاں عمران بیگ کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ نوشہرہ ورکاں انسپکٹر عمران نسیم بٹ ،سب انسپکٹر شعیب و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیموں نے دوران گشت و ناکہ بندی اور تلاش بد رویہ گان اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات سمیت دومنشیات فروشوں کوگرفتارکرکے ملزمان کے قبضہ سے 153کلو600گرام چرس ،25کلو200گرام افیون اورناجائز اسلحہ بر آمد کرلیا ۔گرفتارملزمان میں سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش عمار اورسیف اللہ شامل ہیں ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسر محمد ایازسلیم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات فروشوں کے گرد گھیر ا تنگ کرنا ناگزیر ہے۔سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر ایس ایچ اوتھانہ نوشہرہ ورکاں انسپکٹر عمران نسیم بٹ ، سب انسپکٹر شعیب اور انکی پولیس کی ٹیموں کو شاباش دی۔