کرائمز

وفاقی محتسب کے اسسٹنٹ رجسٹرار کا کوٹ ادو کا دورہ

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی کی ہدایات پر ملتان کے اسسٹنٹ رجسٹرار و انوسٹیگیشن آفیسر محمود خان مہے نے کوٹ ادو کا دورہ کیا اور میونسپل کمیٹی دفتر کے باہر کھلی کچہری میں مختلف وفاقی اداروں کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کی سماعت کی اس موقع پر شہریوں نے مختلف وفاقی اداروں کے خلاف شکایات جمع کروائیں، اس موقع پر محمود خان مہے نے وفاقی محتسب کے ادارے کی افادیت و اہمیت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کے زیر انتظام سرکاری محکموں بارے عوامی شکایات اور مسائل کے جلد حل کے لیے وفاقی محتسب کا ادارہ ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہا ہے۔ جہاں کسی وکیل کے بغیر بلاتاخیر، بلاتفریق، بلاتعطل سائلین کے مسائل حل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب عوامی شکایات کے حل کیلئے سب سے آگے ہے، جہاں شہری کسی بھی وفاقی محکمے کے خلاف سادہ کاغذ پر درخواست یا 1055 پر ایس ایم ایس یا واٹس ایپ، انسٹا گرام یا ای میل کے ذریعے اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ شکایت کنندہ کو درخواست کی سماعت کے حوالے سے ایس ایم ایس بھیجا جاتا ہے اور 60 دن کے اندر شکایت کو حل کر دیا جاتا ہے اسسٹنٹ رجسٹرار وفاقی محتسب ملتان ریجن محمود خان مہے نے اس موقع پر متعدد وفاقی اداروں جن میں میپکو، سوئی گیس اور پی ٹی سی ایل اور دیگر محکموں سے متعلقہ 50 سے زائد شکایات کی سماعت کی اور ان کی جلد حل کے لیے موقع پر ہی احکامات صادر کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button