نوید احمد کا گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال(سول ہسپتال)کا اچانک دورہ
گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال(سول ہسپتال)کا اچانک دورہ، ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا۔ دورہ کے موقع پر او پی ڈی، گائئی وارڈ، او پی ڈی گائنی، لیبارٹری، فارمیسی، پرچی کائونٹر، مختلف وارڈز اور شعبوں کا معائنہ کیا، وارڈز میں تمام ایئر کنڈیشنز مکمل فعال رکھنے کی ہدایت کی ۔ ایم ایس ڈاکٹر عتیق احمد اور دیگر انتظامی افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یقینی بنایا جائے ہسپتال میں آنے والے مریضوں یا اٹینڈنٹس کوئی ملازم بدتمیزی نہ کرے۔ ہسپتال آنے والوں سے حسن سلوک سے پیش آئیں، درکار علاج کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی تلقین کی۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی امور کا جائزہ لیا، وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز مکمل آپریشنل رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔