نوید احمد کا گورنمنٹ مولانا ظفرعلی خان سپیشل ایجوکیشن سنٹر کا دورہ
گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا گورنمنٹ مولانا ظفرعلی خان سپیشل ایجوکیشن سنٹر کا دورہ، سکول کے مختلف شعبوں، کلاس رومز کا دورہ، تعلیمی و بنیادی سہولیات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران کلاس رومز، صحن اور عمارت کی مجموعی دیکھ بھال کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا، نئی تعلیمی سال کے دوران داخلہ مہم کے اہداف بارے سکول پرنسپل نے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یکم ستمبر سے سکول دوبارہ شروع ہوں گے، قبل از وقت تمام سہولیات کو آپریشنل کیا جائے۔ خصوصی بچے ہماری زیادہ توجہ کے مستحق ہیں ان کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دی جائے اور انہیں درکار سہولیات کی فراہمی کے لیے جو اقدامات کئے جاسکتے ہیں وہ کئے جائیں تاکہ وہ حصول تعلیم کے بعد خودمختار اور کامیاب زندگی گزارسکیں۔ خصوصی بچوں کیلئے صحتمندانہ سرگرمیوں، کھیل کود کی سہولیات کا جائزہ۔