علاقائی خبریں
گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ خلیفہ کے سالانہ نتائج شاندار
چنی گوٹھ (ملک اختر سے)گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ خلیفہ کے سالانہ نتائج شاندار، طلبہ نے نمایاں کامیابیاں حاصل کر لیں۔ ہیڈ ماسٹر خالد نواز نے بتایا کہ امسال جماعت نہم کے پانچ طلبہ نے امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کی ہے، جن میں محمد سمیع اللہ 510، محمد تحسین 508، محمد مبشر ظفر 499، واجد عباس 484 اور محمد کاشف 481 نمبر لے کر نمایاں رہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام کی محنت اور طلبہ کی لگن نے ادارے کا نام روشن کیا ہے، جبکہ سرکاری سکولوں میں مفت اور معیاری تعلیم کسی بھی پرائیویٹ ادارے سے کم نہیں۔