کرائمز

آئی جی اسلام آباد کا شہر بھر میں ٹریفک مینجمنٹ کا جائزہ

اسلام آباد(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے شہر بھر میں ٹریفک مینجمنٹ کا جائزہ لے کرسینئر پولیس افسران کو ٹریفک مینجمنٹ میں مزید جدت لانے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال ،سیف سٹی انٹیگریشن اور شہریوں کی بھرپور سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز/سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ اور سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں کے ساتھ میٹنگ کی، انہوں نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میںٹریفک مینجمنٹ کا جائزہ لیا،آئی جی اسلام آباد نے سینئر پولیس افسران کو ضلع بھر میں ٹریفک کے مؤثر نظام اور ٹریفک روانی کو قائم رکھنے کی ہدایات جاری کیں ،انہوں نے کہا کہ شاہرائوں پر ٹریفک کی موثر روانگی ،حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین پر بھرپو ر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس میں دور حاضر کے جدید ٹیکنالوجی کے حامل تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے، اسلام آباد ٹریفک پولیس کو مکمل طور پر سیف سٹی اسلام آباد کے ساتھ منسلک کیا جائے تاکہ موثر نگرانی کی بدولت بروقت ٹریفک انتظامات کو ناصر ف یقینی بنایا جا سکے بلکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث ڈرائیورز کے خلاف بھی بھرپور قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جاسکیں، آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو فراہم کردہ سہولیات کا بھی جائز ہ لیا،انہوں نے سینئر افسران کو شہریوں کو بھرپور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کئے ،انہوں نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز ،ٹریفک پولیس سنٹرز اور سہولت وینز کے ذریعے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ڈرائیونگ لرنر پرمٹ ،ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء و تجدید اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،ٹریفک پولیس کے افسران و جوان شہریوں کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے بھرپور آگاہی فراہم کریں تاکہ وفاقی دارلحکومت کو ایک مثالی اور حادثات سے محفوظ شہر بنایا جا سکے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button