کرائمز

سیدہ حمیرا شاہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد کا دورہ

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)شجاع آباد اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد کا دورہ کیا
تفصیلات کے مطابق
شجاع آباد اسسٹنٹ کمشنر سید حمیرا شاہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شجاع آباد کا اچانک دورہ کیا دورے کا مقصد طبی سہولیات مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات صفائی ستھرائی اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لینا تھااس موقع پر انہوں نے ڈائیلسز وارڈ،لیبر روم اور مختلف وارڈز، ایمرجنسی، لیبارٹری اور فارمیسی کا معائنہ کیا اور مریضوں سے ان کے مسائل دریافت کیے اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائےاسسٹنٹ کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button