دیپالپور: نواحی علاقوں میں 51 ایکڑ سرکاری زرعی اراضی واگزار
دیپالپور(نمائندہ خصوصی) قبضہ مافیا کے خلاف ریونیو فیلڈ سٹاف کا پیرا فورس کے ہمراہ گرینڈ آپریشن، 3 نواحی علاقوں میں 51 ایکڑ سرکاری زرعی اراضی واگزار تفصیلات کے مطابق
دیپالپور نواحی علاقوں 16 ڈی، 30 ڈی اور بتھنہ میں قابضین سرکاری اراضی کو عرصہ دراز سے زرعی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے تھے ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف ریونیو فیلڈ سٹاف کا پیرا فورس کے ہمراہ گرینڈ آپریشن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر کی زیر نگرانی 3 نواحی علاقوں میں 51 ایکڑ زرعی اراضی واہ گزار کی گئی زمین کاشت کی گئی فصلوں کو ٹریکٹر کی مدد سے ہل چلا دیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر نے کہا کہ واگزار کروائی گئی زرعی اراضی کی مالیت 21 کروڑ روپے ہے
سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حکومتی ہدایات کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف سخت کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔