اے سی خراب، نادرارجسٹریشن مرکزچیچہ وطنی تنوربن گیا،
کسووال(ایف اے فرحان عباس قریشی)اے سی خراب، نادرارجسٹریشن مرکزچیچہ وطنی تنوربن گیا،عملہ وصارفین پسینے سے شرابور،دفتری امورمیں مشکلات کاسامنااے سی کافی پرانے ہیں مرمت کے قابل نہیں رہے،نئے اے سی کیلئے کہاگیامگرکوئی عملدرآمدنہیں ہوا،نادراعملہ کامؤقف عوامی وسماجی حلقوں کی سنگین صورتحال کی شدیدالفاظ میں مذمت،چیئرمین نادراپاکستان سے فی الفورنوٹس لینے کامطالبہ تفصیل کیمطابق کے نادرارجسٹریشن مرکزچیچہ وطنی میں اے سی خراب ہونیکی وجہ سے دفترتنوربن چکاہے جان لیوہ گرمی اورحبس کے باعث عملہ اورصارفین پسینے سے شرابوررہتے ہیں دفتری امورکی انجام دہی میں شدیدمشکلات کاسامناہے اس حوالہ سے نادراعملہ سے دریافت پرشہریوں کوبتایاگیاکہ دفترمیں 7اے سی ہیں تمام اے سی خراب ہوچکے ہیں اے سی اس قدرپرانے ہیں کہ مرمت کے قابل ہی نہیں رہے نئے اے سی کیلئے متعلقہ انتظامیہ کوکہاگیاہے مگرتاحال کوئی عملدرآمدنہ ہوسکاہے دوسری جانب عوامی وسماجی حلقوں نے سنگین صورتحال کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے چیئرمین نادراپاکستان سے فی الفور نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔