پیشہ ور متحرک نقب زن گینگ کے3ملزمان گرفتار
انویسٹی گیشن پولیس لاہور کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمد کی پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی،
پیشہ متحرک نقب زن گینگ کے3ملزمان کو گرفتار کر لیا
گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اور اس کے 2ساتھی شامل
ملزمان سے شہریوں کے چوری کیئے گے لاکھوں مالیت کے 6عدد لیپ ٹاپ اور10عدد موبائل فونز برآمد،
اس کے علاوہ ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، انچارج انویسٹی گیشن،
ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور دوران تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف تھانوں میں 40وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن خالد سعید، ،
ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن،
،
پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن،
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن،
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان،