ایس پی سٹی بلال احمد کی محرران سٹی ڈویژن اور ایس ایچ او سے میٹنگ
اس موقع پر آپس روم انچارج سمیت دفتری سٹاف موقع پر موجود
میٹنگ میں ایس آئی پی ایس کی ایس او پیز اور تھانہ کی صفائی کے بارے ہدایات جاری،ترجمان پولیس
ایس آئی پی ایس کے تحت عوام الناس کو جدید سہولیات سے مستفید کریں،ایس پی سٹی
کیو میٹک مشین، گائیڈ کنسٹیبل ویٹنگ ایریا ،ایل سی ڈیز اور صفائی کو یقینی بنائیں،ایس پی سٹی بلال احمد
زیر حراست ملزمان پر تشدد اور غیر قانونی حراست ہرگز برداشت نہیں ،ایس پی سٹی
عدالتی احکامات بارے متعلقہ افسران کو بروقت مطلع کریں،ایس پی سٹی
15 کی کال پر فوری ریسپانس کروائیں اور قانون کے مطابق ایف آئی آر فوری درج کریں،ایس پی سٹی
محرر تھانہ جات اور مالخانہ کی صفائی کو یقینی بنائیں گے،ایس پی سٹی
تھانہ میں آنے والے عوام الناس کے ساتھ اچھے رویے سے پیش ائیں،ایس پی سٹی
بہتر کمیونیکیشن کے لیے تھانہ کی گاڑیوں میں ہر وقت نیو ٹیبلیٹ موجود ہونے چاہیے،ایس پی سٹی
گائیڈ کانسٹیبل اور فسیلٹیشن افسران تھانہ میں ہر وقت موجود ہوں گے،ایس پی سٹی
لا اینڈ آڈر اور دیگر امور کے حوالہ سے لگی ڈیوٹی کو بروقت روانہ کریں،ایس پی سٹی بلال احمد
پینڈنگ روڈ اور سی ایم ایس پیڈینسی کو فوری کلئیر کروائیں، ایس پی سٹی
افسران بالا کی طرف سے موصول ہونے والے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں
محنت اور ایمانداری سے فرائض منصبی سرانجام دیں،ایس پی سٹی بلال احمد