کرائمز

تجاوزکنندہ کا تاجر تنظیم کیساتھ کوئی تعلق نہیں:میاں وقاص اوپل

رائیونڈ (عثمان چیمہ سے)مقامی تاجر رہنماء میاں وقاص اوپل نے کہا ہے کہ چند شرپسند تجاوزات کا بہانہ بنا کر تاجروں کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں ضلعی انتظامیہ کی واضح ہدایت کے بعد تاجر تنظیموں کی جانب سے اعلانات کروا دئیے گئے ہیں دکاندار اپنی حدود میں رہ کر کاروبار کریں تجاوزکنندہ کا تاجروں کیساتھ کوئی تعلق نہیں ،مسلم لیگ کے نام نہاد رہنما اپنے ذاتی مقاصد کیلئے مسلم لیگ (ن) اور ایم این اے ملک افضل کھوکھر کی ساکھ خراب کرنے پر تلے ہیں میاں وقاص اوپل نے کہا کہ شہریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے نام نہاد مسلم لیگی رہنما اپنے گریبان میں جھانکیں ،انکا شہر کی ترقی میں کیا کردار ہے سوشل میڈیا پر جو تاجر برادری پر کیچڑ اچھال کراپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں ایسے تمام شرپسند عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی کرینگے میاں وقاص اوپل نے مزید کہا کہ رائے ونڈ کی تاجر برادری نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کی حمایت کرکے مسلم لیگی نمائندوں کو ایوان میں پہنچایا ہے ایسے شرپسند اور کمیشن خور نام نہاد رہنما تاجروں میں پھوٹ ڈال کر مسلم لیگ کو نقصان پہنچا رہے ہیں تاجر برادری کو اختلافات میں ڈالنے والے عناصر شہر میں ترقیاتی منصوبہ جات کی طرف توجہ دیں ،تجاوزات کے خلاف آپریشن کے حق میں تھے اور رہیں گے لیکن ایسے عناصر کو کسی تاجر کو بلیک میل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button