کرائمز

شراب فروش سمیت06 ملزمان گرفتار، ہیروئن، چرس،شراب برآمد

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)محکمہ پولیس ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ پریس ریلیز ڈی پی ا و ٹوبہ کے حکم پر ٹوبہ پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری شراب فروش سمیت06 ملزمان گرفتار،2کلو 250گرام ہیروئن،380گرام چرس،15لیٹر شراب،جواء پر لگی رقم برآمدمقدمات درج ٹوبہ ٹیک سنگھ انسپکٹر جنرل آف پو لیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی اور ڈی پی او ٹوبہ عباد ت نثار کے حکم پر ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ایس ایچ او تھانہ صدر ٹوبہ معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے جرائم پیشہ 3افراد،صفدرفاروق اور معظم سکنہ388ج ب کوگرفتار کیا جن کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم 1500روپے اور شراب 15لیٹر شراب برآمد ہوئی۔اسی طرح ایس ایچ او رجانہ معہ ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم قیوم خان قوم گادھی سکنہ 103گ ب کو قابو کیا جسکے قبضہ سے 1کلو 200گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔اسی طرح ایس ایچ او تھانہ چٹیانہ معہ ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عتیق سکنہ محلہ گؤ شالہ ٹوبہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 380گرام چرس برآمد ہوئی ایس ایچ او تھانہ پیر محل معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کرنے والے ملزم سہیل افضل قوم گادھی سکنہ 184گ ب کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 1کلو 50گرام ہیروئن برآمد ہوئی گرفتار تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز,ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افرادکے خلاف بھرپور طریقے سے کاروائیاں عمل میں لائی جائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button