علاقائی خبریں

عمران خان کی ضمانتیں منظور کرنے کا فیصلہ خوش ائند: نائلہ مشتاق

جوہرآباد (ملک محمود حسنین جوڑا سے ) نو مئی کے 8 مقدمات میں سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کی ضمانتیں منظور کرنے کا فیصلہ خوش ائند ہے۔ کمزور شواہد کی بنیاد پر بنائے جانے والے نو مئی کے مقدمات پہلی تاریخ پر ہی ڈسچارج کی کے قابل تھے کیونکہ جس وقت عمران خان صاحب کو نامزد کیا جا رہا ہے اس وقت وہ زیر حراست تھے اور سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تحویل میں تھے۔ صرف دو گواہوں کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی عدالت اور لاہور ہائی کورٹ نے ضمانت خارج کی اج سپریم کورٹ نے انہی دو گواہوں کی شہادتوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ضمانت منظور کر لی جس سے ایک بات تو واضح ہو چکی ہے کہ عمران خان صاحب پر بنائے جانے والے تمام مقدمات صرف سیاسی عناد کا شاخسانہ ہے۔ مسز نائلہ مشتاق احمددھون جنرل سیکرٹری پپلاں ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر ائین اور قانون کی بالادستی کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے جائیں تو عمران خان صاحب پر بنائے جانے والے مقدمات صرف ایک دن میں ختم ہو سکتے ہیں کیونکہ ان پر کوئی بھی الزام ثابت نہ ہوتا ہے۔ انشاءاللہ ان تمام مقدمات میں ضمانت اور بریعت کے بعد انشاءاللہ القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت بھی چند دلائل کی دوری پر ہے۔ عوام میں بڑھتی مقبولیت اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ عمران خان صاحب اس ملک بلکہ امت مسلمہ کے مقبول ترین لیڈر بن چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button