
غیر اخلاقی حرکت کرنے والا ملزم اعضاء مخصوصہ سے ہاتھ دھو بیٹھا
چونیاں(محمدشہزادمغل) بچیوں سے غیر اخلاقی حرکت کرنے والا ملازم اعضاء مخصوصہ سے ہاتھ دھو بیٹھا، ملزم ریاست کی سی سی ٹی وی فوٹیج کیا سامنے آئی، سٹی پولیس متحرک ہوئی، ایک گھنٹہ میں ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم زخمی حالت میں ہسپتال داخل تفصیلات کے مطابق گلی میں جاتی 10 سالہ بچی کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنیوالا ملزم اپنے ہی پسٹل سے اعضاء مخصوصہ پر فائر لگنے سے زخمی ہوا، ملزم ریاست کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس تھانہ سٹی کے علاقہ ظہیر آباد کالونی میں 10 سالہ بچی اپنے گھر سے پھوپھو کے گھر جا رہی تھی ایس ایچ او قربان نواز نے مزید بتایا کہ اسی محلے کے رہائشی ملزم ریاست نے بچی کو گلی میں اکیلا پا کر بوس و کنار اور غیر اخلاقی حرکات شروع کر دیں۔ پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 1685/25 درج کیا اور سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی تھی، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا تو ملزم جلد بازی میں نیفے سے پسٹل نکالنے لگا اور فائر چل گیا۔ ملزم ریاست مبینہ طور پر اپنے ہی پسٹل کا فائر اعضاء مخصوصہ پر لگنے سے زخمی ہو گیا۔ تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کر د