علاقائی خبریں

پولیس ملازمین کے بچوں کے اعزاز میں آر پی او آفس میں تقریب

گوجرانوالہ (22اگست2025)ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کے احکامات پر گوجرانوالہ میٹرک کے امتحان میں نمایاں نمبر حاصل کرنے والے پولیس ملازمین کے بچوں کے اعزاز میں آر پی او آفس میں تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ، نمایا ں نمبر حاصل کرنے والے طلباء اور ان کے والدین نے شرکت کی۔اس موقع پر آرپی اونے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی میدان میں نمایاں نمبر حاصل کرنے والے پولیس ملازمین کے بچوں کی حوصلہ افزائی احسن اقدام ہے جس سے ان بچوں کوآئندہ امتحانات میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کا جذبہ اور تحریک ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میٹرک کے امتحان میں نمایاں نمبر حاصل کرنے والے پولیس ملازمین کے بچوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کا آغازنمایاں نمبر حاصل کرنے والے بچوں کوگارڈآف آنر پیش کرنے سے ہوا۔ جہاں آرپی وا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی کامیابیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ان کی محنت اور لگن کے اعتراف میں آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے ان طلباء کے قابل فخر والدین کو اسناد اور انعامات سے نوازا۔تقریب میں اپنے خطاب کے دوران آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے طلباء کو مبارکباد دی اور ان کے تعلیمی سفر کے دوران مسلسل محنت اور لگن کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے انہیں ز ندگی کے ہر پہلو میں کامیابی کے لیے جدوجہد کرنے کی ترغیب دی، تعلیم کے کردار کو نہ صرف ذاتی کامیابیوں میں بلکہ معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے میں بھی نمایاں کیا گیا۔آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بچو، یہ آپ کے سفر کا صرف آغاز ہے، آپ کی آج کی کامیابی آپ کے مستقبل کی کوششوں کی بنیاد رکھتی ہے، ہر امتحان میں سبقت حاصل کرنے کی کوشش کریں اور نہ صرف باشعور افراد بلکہ اچھے شہری بننے کی کوشش کریں۔ تقریب کے اختتام پرآرپی او طیب حفیظ چیمہ نے پولیس ملازمین اور ان کے بچوں کو یادگاری شیلڈ اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button