علاقائی خبریں

ایشین ڈویلپمنٹ بینک ریلوے نظام کی اپ گریڈنگ کیلئے فنڈ زفراہم کرےگا

لاہور( آئی این پی)ایشین ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کے خستہ حال ریلوے نظام کی اپ گریڈنگ کے لیے فنڈ زفراہم کرے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک اس وقت کراچی سے روہڑی تک 500 کلومیٹر ریلوے لائن کی اپ گریڈنگ کے لیے 2 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا انتظام کرنے کے حتمی مراحل میں ہے جبکہ اس سے قبل اس منصوبے کے لئے چین نے مالی معاونت کرنا تھی ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ اپ گریڈنگ فوری نوعیت اختیار کر گئی ہے کیونکہ اس کا مقصد کینیڈین کمپنی بیرک مائننگ کارپوریشن کی جانب سے تیار کیے جانے والے ریکی ڈیک منصوبے سے تانبے کی نقل و حمل کو ممکن بنانا ہے۔ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے اس مالیاتی پیکج کی براہِ راست تصدیق نہیں کی ۔اے ڈی بی نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی حتمی منظوری اور ممکنہ معاونت کا انحصار مکمل جانچ پڑتال اور اے ڈی بی کی پالیسیوں اور طریقہ کار کے تحت غور و خوض پر ہوگا۔ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ رواں ماہ کے آخر تک متوقع ہے جس کے تحت اے ڈی بی ایک کنسورشیم کی قیادت کرے گا جو منصوبے کے لیے مالی معاونت فراہم کرے گاجبکہ بین الاقوامی انجینئرنگ کنٹریکٹر کو مقابلہ جاتی بولی کے ذریعے کام سونپا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button