علاقائی خبریں
کراچی جانے والی دو ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں
لاہور(آئی این پی) لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس کومنسوخ کر دیاگیا ۔ ریلوے حکام کے مطابق منسوخ کی گئی ٹرینوںکراچی ایکسپریس کے مسافروں کو پاک بزنس ایکسپریس جبکہ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو گرین لائن میں میں ایڈ جسٹ کیاگیا ۔علاوہ ازیںپاک بزنس ایکسپریس مقررہ وقت سے ڈیڑھ گھنٹہ جبکہ پاکستان ایکسپریس ساڑھے تین گھنٹے اورملت ایکسپریس ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔