علاقائی خبریں

پاکستان رینجرز پنجاب میں 598بھرتیوں کا آغاز

لاہور(آئی این پی)پاکستان رینجرز (پنجاب)نے 598آسامیوں پر بھرتیوں کا آغاز کر دیا، ملک بھر سے اہل امیدوار 27اگست 2025ءتک درخواست دے سکتے ہیں۔درخواستیں لاہور،منڈی بہاﺅالدین،رحیم یار خان،بہاولپور میں واقع ریکروٹمنٹ سنٹرز میں جمع کرائی جا سکتی ہیں،بھرتی میں مختلف صوبوں اور علاقوں کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے جن میں پنجاب کی 299آسامیاں،خیبرپختونخوا ہ کی 69آسامیاں،سندھ (شہری)کی45آسامیاں،بلوچستان کی 36آسامیاں،آزاد کشمیر کی 12آسامیاں،گلگت بلتستان کی 6آسامیاں ہیں۔امیدواروں کا تعلیمی معیار اور جسمانی فٹنس پاکستان رینجرز کے طے شدہ معیار کے مطابق ہونا ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button