نویں جماعت کی طالبہ سکول جاتے اغوا/ بازیاب کروا لی گئی
لاہور (آئی این پی) ہربنس پورہ میں اغواءہونے والی نویں جماعت کی طالبہ کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے فوری کارروائی کرتے ہوئے بازیاب کرالیا ۔لاہور پولیس کے مطابق نویں جماعت کی طالبہ اسکول جانے کے لیے صبح سوا 7بجے گھر سے نکلی تھی اور اسے اغواءکرلیا گیا تھا۔واقعے کا مقدمہ اغواءہونے والی لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ بچی کے گھر سے باہر جانے اور اسکول کے گردونواح کی سی سی ٹی وی سامنے آنے پر فوری کارروائی کی گئی۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برقعہ پہنے لڑکی گھر اور اسکول کے قریب اکیلی جاتی ہوئی نظر آرہی ہے۔اغواءہونے والی بچی کے بازیاب ہونے کے بعد والد کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ میری بیٹی کو مغرب کے وقت صحیح سلامت بازیاب کروایا، پولیس اور سیف سٹی نے بہت تعاون کیا۔