پاکستان مشکل کی گھڑی میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے‘
لاہور (آئی این پی) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل کی ہر گھڑی میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ آج علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے فلسطین کے عوام کے لیے 100 ٹن امدادی سامان کی تیسری کھیپ روانہ کر دی گئی۔ اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ امدادی سرگرمیاں پاکستان کے اصولی م¶قف اور اسلامی بھائی چارے کا مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے اور الخدمت فا¶نڈیشن نے متاثر کن رابطہ کاری اور لاجسٹک انتظامات فراہم کیے ہیں، جو قابلِ تحسین ہیں۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ آج کی روانگی کے بعد امدادی کھیپوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے، جبکہ مجموعی طور پر 1,915 ٹن امدادی سامان غزہ بھیجا جا چکا ہے۔ امدادی پرواز العریش، مصر کے راستے غزہ پہنچے گی۔ امدادی سامان میں فوڈ پیک، تیار کھانے، مشروبات اور ضروری اشیاءشامل ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے دعا کی کہ امداد خیریت سے پہنچے اور مستحقین تک بلا تاخیر پہنچائی جائے۔ الخدمت فا¶نڈیشن کے صدر پروفیسر حفیظ الرحمن نے کہا کہ حکومت پاکستان اس انسانی خدمت میں بھرپور تعاون کر رہی ہے۔