کرائمز

چھانگا مانگا وٹرنری ہسپتال بنیادی سہولتوں سے محروم

چھانگا مانگا (ذوالفقار علی ڈوگر) چھانگا مانگا ونٹری ہسپتال عرصہ دراز سے بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ ہسپتال میں نہ دوائیاں دستیاب ہیں اور نہ ہی ڈاکٹر مقرر ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔چھانگا مانگا کے اردگرد پندرہ سے زائد دیہات آباد ہیں جن کے باسی زیادہ تر معاش کے لیے مویشی پالنے پر انحصار کرتے ہیں۔ گاؤں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال کی حالت زار کے باعث معمولی علاج کے لیے بھی دور دراز شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے جو غریب عوام کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ہسپتال میں ڈاکٹر تعینات کیے جائیں اور دوائیوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام بنیادی طبی سہولتوں سے محروم نہ رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button