کرائمز

قتل میں ملوث مجرم درندے ہیں کسی رعایت کے مستحق نہیں

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) قتل میں ملوث مجرم درندے ہیں کسی رعایت کے مستحق نہیں امید ہے مجرموں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا سابق ناظم یوسی96 سابق چیئرمین بلدیہ ڈاکٹر رفیق احمد قریشی کی شجاع آباد پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو
تفصیلات کے مطابق
سابق ناظم یوسی 96 سابق چیئرمین بلدیہ ڈاکٹر رفیق احمد قریشی نے شجاع آباد پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ قرآن پاک ہاتھ میں تھامے خاتون کی بے بسی بتا رہی ہے کہ اس کو مارنے والے یہ سارے مرد کتنے غیرت مند ہیں خاتون اور مرد کو قتل کرنے والے درندوں کو فوری گرفتار کیا جائے ان پر دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے اور مجرموں کو اسی جگہ اسی انداز میں سزا دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کسی صورت غیرت کے نام پر قتل کی اجازت نہیں دیتا انہوں نے مزید کہا کہ شریعت اسلامیہ میں شادی سے پہلے کسی بھی خاتون سے اس کی پسند کے پوچھے جانے کے احکامات اور مثالیں موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button