علاقائی خبریں

حکومت فوری طور پر معاشی روڈمیپ پیش کرے‘ آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور(آئی این پی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجر معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں لیکن آج یہ طبقہ خود شدید مشکلات سے دوچار ہے ،صنعتکاروں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرح چھوٹے تاجروں کو بھی ریلیف دینے کیلئے اسکیمیں دی جائیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے نرخ فوری طور پر کم کیے جائیں،ٹیکس نظام کو سہل اور شفاف بنایا جائے تاکہ تاجر آسانی سے کاروبار جاری رکھ سکیں،ہر مارکیٹ کے حجم کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لیے ریلیف پیکیج دیا جائے۔اشرف بھٹی نے کہا کہ آل پاکستان انجمن تاجران ہر حال میں قومی معیشت کے استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے لیکن یکطرفہ فیصلے اور تاجر برادری کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ ملک کو بحران میں دھکیل دے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت فوری طور پر معاشی روڈمیپ پیش کرے، معیشت میں حصہ ڈالنے والے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے اور کاروباری ماحول سازگار بنانے کے لیے عملی اقدامات کئے جائیںکیونکہ معیشت کے استحکام کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button