علاقائی خبریں
این اے 129 ضمنی الیکشن،پی ٹی آئی تاحال امیدوار کا فیصلہ نہیں کرسکی
لاہور( آئی این پی)این اے 129 ضمنی الیکشن کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف تاحال امیدوار کے نام کا فیصلہ نہیں کرسکی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے حماد اظہر کو امیدوار کے چناﺅکا اختیار دیا ہے تاہم حماد اظہر پر قائم کیسز کے باعث انہیں قانونی پیچیدگیوں کا خدشہ ہے،وہ خود الیکشن میں حصہ لیں گے یا نہیںابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکاہے۔ذرائع کے مطابق اویس انجم یا ارسلان احمد کو ٹکٹ دینے پر بھی غور جاری ہے،پی ٹی آئی کو آج (پیر)شام تک امیدوار کا نام فائنل کرنا ہے۔