کرائمز

خاتون کے جاں بحق ہونے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس

راولپنڈی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )گوجرخان میں خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا،ایس پی صدر سے رپورٹ طلب، مقدمہ درج کر کے حقائق پر تفتیش کا حکم،خاتون کی وفات کے حوالے سے شوہر کے بیان پر قتل و زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج، مقدمہ میں نامزد تین افراد گرفتار۔تفصیلات کے مطابق گوجرخان میں خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا،سی پی او نے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کی، مقدمہ درج کر کے حقائق پر تفتیش کا حکم دیا،خاتون کی وفات کے حوالے سے شوہر کے بیان پر قتل و زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا، مقدمہ میں نامزد تین افرادکو گرفتار کرلیا،مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے دھوکہ دہی سے اسکی اہلیہ سے زیور لیا، بلیک میل کیا اور زیادتی بھی کی، مدعی مقدمہ کے مطابق اسکی اہلیہ کو زہر دے کر قتل کیا گیا، مقدمہ کی تفتیش ایس ایس پی انویسٹیگیشن کی زیرنگرانی میرٹ پر کی جا رہی ہے، میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے حقائق کو سامنے لایا جائے گا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button