علاقائی خبریں
لاہور ہائیکورٹ میں رواں ہفتے چار ڈویژن بنچز سماعت کرینگے
لاہور(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ میں رواں ہفتے 16 ججز مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے، چار ڈویژن بنچز مختلف نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے۔ڈویژن بنچ نمبر ایک جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ملک محمد اویس خالد پر مشتمل ہوگا۔ڈویژن بنچ نمبر 2 میں جسٹس انوار حسین اور جسٹس ملک وقار حیدر اعوان ،ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس علی ضیا ءباجوہ اور جسٹس چوہدری سلطان محمود جبکہ جبکہ ڈویژن بنچ نمبر 4 میں جسٹس محمد جواد ظفر اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل ہوگا۔16 ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی مقدمات کی سماعت کریں گے۔