علاقائی خبریں

بابر علا¶الدین کااراضی ریکارڈ سینٹر کوٹ رادھاکشن کا دورہ

لاہور( آئی این پی)چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر)بابر علا¶الدین نے اراضی ریکارڈ سینٹر کوٹ رادھاکشن کا دورہ کیا۔چیئرپرسن نے سینٹر کے مختلف شعبوں اور سہولیات کا معائنہ کیا اور سائلین سے فرداً فرداً گفتگو کرکے ان کے مسائل اور خدمات کے معیار کے بارے میں دریافت کیا۔ سائلین نے بتایا کہ انہیں فرد اور دیگر متعلقہ خدمات وقت پر اور اطمینان بخش انداز میں فراہم کی جارہی ہیں۔بریگیڈیئر بابر علا¶الدین نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے اور کسی قسم کی تاخیر یا غیر ضروری دشواری برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ زیادہ تر شہری دی جانے والی سہولتوں سے مطمئن ہیں۔چیئرپرسن نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر عوامی خدمات سے متعلق اداروں کی براہ راست نگرانی کی جارہی ہے تاکہ شہریوں کو ان کے حق کی سہولت بلا رکاوٹ مہیا ہو۔ انہوں نے زور دیا کہ شفافیت، تیزرفتاری اور شائستہ رویہ ہر سرکاری ادارے کا بنیادی اصول ہونا چاہیے۔انہوں نے انتظامیہ پر واضح کیا کہ شکایات کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور شہریوں کے مسائل کو اولین ترجیح پر حل کیا جائے تاکہ عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد مزید مستحکم ہو۔اختتام پر انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی سہولت کو سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہے اور اراضی سینٹرز سمیت ہر ادارہ عوامی خدمت کے عزم کی عملی تصویر ہونا چاہیے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے عمل میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button